امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر فرانس نے کسی بھی امریکی کمپنی پر ڈیجیٹل ٹیکس عائد کیا تو جواباً امریکہ بھی ایسا ہی قدم اٹھائے گا -صدر ٹرمپ نے جمعے کی دوپہر ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں جوابی کاروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرامریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں مثلاً ایمیزون اور فیس بک پرفرانسیسی حکومت کی جانب سےتین فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا تو امریکہ بھی جواباًایسا ہی کرے گا