امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا-ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اپنی مصنوعات امریکہ میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتا ہے، چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کی 250 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر چکے ہیں
امریکی صدر نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرمایہ کاری سے نا کوئی حکومت چلتی ہے اور نا کوئی سیاسی جماعت فائدہ اٹھاتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے اس حوالے سے کہا کہ نا ہم چین کی قومی سلامتی کو کچلنے کے لیے کوئی راہ ہموار کر رہے ہیں اور نا ہی ہم بیجنگ کی وفارادیاں بدلنے کے لیے کوئی فنڈنگ کر رہے ہیں
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نےامریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیاں کسی بھی طور پر نہ تومعاشی اور تجارتی تنازعات کے حل کا طریقہ ہیں اور نا ہی یہ صحیح طریقہ ہے۔