معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم کوکم و بیش ایک لاکھ عمر رسیدہ افراد کو نوکری سے فارغ کر دیںے کے مقدمات کا سامنا ہےاس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ کمپنی ان کے پرانے نظریات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نہ چل سکنے کے باعث نوجوان افراد کو نوکریاں دینا چاہتی ہے
آئی بی ایم جو انٹرنیشنل بزنس مشینز کارپوریشن کامخفف ہے ، کو متعدد ملازمین کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے بڑی عمر کے کارکنوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے ، جس میں مین ہیٹن میں کلاس ایکشن کیس اور کیلیفورنیا ، پنسلوانیا اور ٹیکساس میں انفرادی طور پر شہری مقدمات شامل ہیں۔
مین ہٹن کے معاملے کے مطابق بلوم برگ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے 2014 میں ملازمین کی چھانٹی کرنا شروع کردی تھی۔