اب چین کا تیل اور گیس کا شعبہ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے سرکاری طور پر کھلا ہے-اب غیر ملکی کمپنیوں کواس شعبے میں کام کرنے کے لیے مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے کی ضرورت نہیں ہو گی-
ایک ماہ قبل ، چین نے کہا تھا کہ وہ تیل اور گیس کی صنعت میں داخل ہونے کی خواہاں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے مقامی کمپنیوں کےساتھ اشتراک کے قانون کو ختم کردے گا کیونکہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے مسلسل تجارتی تنازعہ کے دوران کیے گئے عہد کے مطابق کئی صنعتوں کو کھولنے کی کوشش کررہا ہے۔ .
چینی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل اور گیس کےمنصوبوں میں اشتراک کی ضرورت کے اس قانون کوتبدیل کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ صرف مقامی فرمیں ہی شہروں میں گیس نیٹ ورکس کو کنٹرول کرسکتی ہیں جن کی آبادی نصف ملین سے زیادہ ہے۔