امریکہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے متعلق حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کریں۔ کیلی فورنیا میں بھی مسلم کمیونٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی
برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے-آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
جرمنی کے شہر برلن کے تاریخی برانڈنبرگ گیٹ کے سامنےاور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ کینیڈا اور آئرلینڈ میں بھی کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بھی بائیں بازو کی جماعتوں اور پروگریسو فرنٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور بی جے پی کی حکومت سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔