چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ، ہانگ کانگ میں حالات کو خراب کرنے اور پرتشدد انتہا پسندوں کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن میں وزارت خارجہ امور برائے چین کے کمشنر کے دفتر کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں ہانگ کانگ میں جاری بدامنی کے بارے میں “غلط” تبصرے پر امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور دیگر امریکی قانون سازوں کی مذمت کی گئی ہے۔
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ “حقیقت کا مسخ کرنااورامریکی سیاستدانوں کی دوہرے معیارکی اندھی پیروی پہلے ہی ہسٹیریائی کیفیت سے دوچار ہے۔ انہوں نے بنیاد پرست مجرم عناصر کے ساتھ سازشیں کیں اور ہانگ کانگ میں چین مخالف جرائم پیشہ افراد کو امداد مہیا کی”۔
