ذرائع ابلاغ نے رائٹرز کو بتایا کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے ماسکو سے روسی آپریٹنگ سسٹم (او ایس) ارورہ کو 360،000 ٹیبلٹس پر نصب کرنے کے لئے بات چیت کا آغاز کیا ہے۔
امریکہ کی طرف سے جاری تجارتی جنگ میں چینی ہواوےکو بلیک لسٹ کرنے کے بعد ہواوے کمپنی گوگل کے اینڈرائڈ کے متبادل تلاش کر رہی ہے۔
مبینہ طور پر یہ فرم اورورا آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے روسی حکومت سے بات چیت کر رہی ہے ، جسے فی الحال ماسکو میں قائم روسی پلیٹ فارم نے تیار کیا ہے۔واضح رہے کہ اگلے سال مردم شماری کے لئے ممکنہ طور پر ، 360،000 ٹیبلٹس میں یہ پروگرام انسٹال کیا جائے گا
ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ اوراسے ہواوےآلات پر روسی آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کے پہلے مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
ہواوے کی ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ہواوے کی روسی وزارت مواصلات سے بات چیت ہورہی ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔