Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حزب اختلاف کی جماعتوں کی ماسکو انتخابات میں بڑی کامیابی ۔

برسر اقتدار متحدہ پارٹی کو حزب اختلاف کی تین جماعتوں کی طرف سے دھچکا لگا جن کے امیدواروں نے12 ملین افراد کے میٹروپولیس میں متنازعہ ووٹنگ کے دوران ماسکو سٹی کونسل کی نصف نشستوں پر جیت کا دعوی کیا۔

تمام ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ، متحدہ روس 45 رکنی سٹی کونسل میں معمولی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ، لیکن اس کے حصہ میں 25 نشستیں آ ئیں۔ کمیونسٹ ، ان کے دیرینہ حریف ، دوسرے نمبر پر آئے اور انھوں نے صرف 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ یعنی2014 کے الیکشن سے صرف پانچ نشستیں زائد۔

روس کی سب سے قدیم لبرل پارٹی ، یالوکو نے چار نشستیں حاصل کیں جبکہ وسط میں بائیں بازو کی فئر رشیہ نے تین میں کامیابی حاصل کی۔ متحدہ روس ، جس کے امیدوار باضابطہ طور پر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہے تھے ، اپنے مخالف حریفوں کے ہاتھوں تقریباً ایک تہائی اضلاع سے محروم ہوگئے۔ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 21 فیصد سے تھوڑا سا زیادہ تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حقیقی ووٹروں کے دستخط جمع کرنے میں ناکامی کی بنا پرمتعدد لبرل امیدواروں کو نااہل قرار دیے جانے پر، نکالی جانے والی اپوزیشن کی ریلیوں کے بعد ماسکو میں ووٹ ڈالے گئے ۔ جولائی کے آخر سے لے کر اب تک ، ہر ہفتے کے آخر میں ، ہزاروں افراد مجاز اور غیر مجاز مظاہروں میں شامل ہوئے ، جن میں سے کچھ پولیس کے ساتھ جھگڑوں پر اختتام پذیر ہوئے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × 3 =

Contact Us