امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران کے قومی بینک پر پابندیوں کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ اعلان اوول آفس میں کیا گیا ، جہاں ان کا اور آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا دو طرفہ اجلاس ہونا تھا۔
ٹرمپ نے پابندیوں کے بارے میں فوری طور پر تفصیل سے نہیں بتایا لیکن کہا کہ وہ کسی ملک پر لگائی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ سخت پابندیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں “درست سمت کی طرف” لے جاتی ہیں۔