تیل کی منڈیوں نےاس ہفتے دنیا کی سب سے اہم خام تیل پروسیسنگ تنصیبات پر ڈرون حملے کے نتیجے میں نہایت تیزی دکھائی۔اس حملے کے نتیجے میں پیر کی صبح کی تجارت میں برینٹ کروڈ میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔
سپلائی کی شدید کمی (تقریباً 5.7 ملین بی پی ڈی) کے باوجود ، سعودی عرب اور اوپیک ذرائع نے مارکیٹوں کو فوری طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ خام تیل کی روانی کو ختم نہیں کیا جائے گا۔
اس کے نتیجے میں ، قیمتوں میں منگل کی صبح 6 فیصد کمی واقع ہوئی ، اور اسی دن قیمتوں میں مندی کا رجحان واضح طور پر دیکھا گیا