اس مرحلے پر جبکہ مرکزی عالمی معیشت اشیا کی قیمتوں میں کمی اور منفی شرح سود کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے ، بٹ کوائن معاشی پریشانیوں کے جواب کے طور پر معیشت میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس خیال کا اظہارایک ماہر نے آر ٹی سے بات چیت کے دوران کیا ۔
آسٹریلیا میں موجود بٹ کوائن پوڈ کاسٹر اسٹیفن لیورا نے آر ٹی کے پروگرام قیصررپورٹ کو فیئیٹ منی اور اس سے بھی زیادہ قیمت والے اسٹاک کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ” بانڈز بس ایک بلبلے کی مانند ہیں۔وہ صرف ایک ہی چیز کا دعویٰ کرتا ہے جو بلبے کی مانند نہیں ہے اور وہ بٹ کوائن ہے۔
لیویرا کے مطابق “بٹ کوائن “ان بلبلوں کا جواب ہے۔ وہ سستے اور دستیاب کریڈٹ کا موقع فراہم کرتے ہیں ، جبکہ سونے یا بٹ کوائن کے معیار جیسی مشکل رقم کے تحت ہمیں بہت کم کریڈٹ نظر آتا ہے اور قیمتیں بہت زیادہ مستحکم نظر آتی ہیں۔یہ بٹ کوائن کا طویل عرصے تک کے لیے سب سے بڑا فائدہ ہے خصوصاً جب لوگ اپنی دولت کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں اور آسانی سے ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے،۔