ایرلیگ برک کلاس کے تباہ کن یو ایس ایس نٹزے ، جو زمین سے فضامیں مار کرنے والےاور ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لیس ہے ، کو سعودی عرب کے شمال مشرقی ساحل پر دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے ، تاکہ امریکہ اپنےاتحادی ملک سعودی عرب کے فضائی دفاع کے کمزور پہلووں کی حفاظت کر سکے۔
پینٹاگون نے “ایرانی جارحیت میں ڈرامائی انداز سے اضافہ” کے بہانے کے تحت ، خلیج فارس میں اضافی فوج اور دیگر فوجی اثاثوں کی تعیناتی کا اعلان کیا۔ امریکی اعلیٰ فوجی عہدےدارن کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی قطعی تفصیلات پر ابھی کام کیا جا رہا ہے ، لیکن یہ تعیناتی “محدود” اور فطری طور پر “دفاعی” ہوگی۔