پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر سے متعلق جاری تنازعہ بھارت کے ساتھ ایک اور تنازعہ کو جنم دےسکتا ہے ۔انھوں نے بھارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خطے میں “جابرانہ” پالیسیوں کا نام دیا ہے۔
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، خان نے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں شدید الفاظ میں بات کی اور پاکستان کے دیرینہ علاقائی حریف بھارت کے ساتھ نئی جنگ کے امکانات سےدنیا کو خبردار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا ، “میں نیویارک کے لیے صرف اس لئے نکلا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ جب تک ہم کشمیر کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو اجاگر نہیں کرتے ، دنیا کو پتہ نہیں چلے گا ،” انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے بارے میں تنازعہ “اس بات کا امکان پیدا کرتا ہے کہ دو جوہری ، مسلح ممالک آمنے سامنے آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ، “اب وقت آگیا ہے کہ دنیا عملی اقدامات کرے ، اس سے پہلے کہ معاملہ بہت دور چلا جائے ، کیونکہ کیوبا [میزائل] بحران کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دو ایٹمی مسلح ممالک” عالمی سطح پرا یک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔