علیحدگی کی ناکام تحریک کی قیادت کو سزا دیئے جانے کے رد عمل میں کاٹالونیا میں ایک متشدد رات کے بعد ، منگل کے روز پورے علاقے میں مزید مظاہرے ہوئے ، جس میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔
پیر کی شام بارسلونا بھر میں شہر کے ایل پراٹ ہوائی اڈے کے پاس بڑے پیمانے پر پرمتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ آزادی کے حامی تحریک کے نو رہنماؤں کو 2017 میں علیحدگی کی ناکام تحریک میں اپنے کردار کے لئے تقریباً 100 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اس شہر کے ایل پراٹ ہوائی اڈے کے ساتھ ایک بڑامظاہرہ ہو رہا تھا۔ منگل کے روز اب تک کم از کم 45 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
دریں اثنا ، گرب میں سی 17 اور سی 25 سمیت متعدد شاہراہوں کے علاوہ کیسہ ڈی سیلوا کے قریب سی 65 کو بھی مظاہرین نے بلاک کردیا ہے ، جب کہ خطے میں دیگر بڑے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوئے ہیں۔