کوانٹاس ایئر لائنز جمعہ کو نیویارک سے سڈنی کے لئے براہ راست پرواز چلائے گی۔ تقریباً 20 گھنٹے طویل ، یہ دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ فلائٹ بننے کے لئے تیار ہے۔ ایک بوئنگ 787-9 کل چالیس افراد کو لے کر جن میں زیادہ تر کیریئر کے ملازمین ہوں گے جمعہ کے روز روانہ ہوگی اور اتوار کی صبح آسٹریلیا میں لینڈنگ سے قبل 10،000 میل ( 16200کلومیٹر) سے زیادہ فاصلہ طے کرے گی ۔ پرواز میں مجموعی طور پر 19 گھنٹے لگیں گے۔ ابھی تک کسی بھی تجارتی ایئر لائن کی جانب سے راستے میں رکے بغیر اتنی لمبی پرواز نہیں کی گئی ہے۔