جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

میں ہمیشہ اپنا وعدہ پوراکرتا ہوں۔ دریاؤں کے 100 فیصد پانی کو روک لیں گے- مودی کی پاکستان کو دھمکی

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ’ہندوستانی پانی‘ کی ایک بوند کو ضائع نہ ہونے دیں گے – انہوں نے یہ بات تب کہی جب اسلام آباد نےکہا بھارت کی جانب سے دریاؤں کو موڑنے کی کسی بھی کوشش کو ’جارحیت کی کارروائی‘سمجھا جائے گا۔

جمعہ کے روز وزیر اعظم نے ایک انتخابی ریلی میں ہندوستان کے دریائے سندھ کے پانی کے ایک حصے کو چھوڑنے کی اجازت دینے پر اپوزیشن پارٹی پر طنزیہ الفاظ میں کہا کہ “ایک بار میں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا تو ، میں ہمیشہ اسے انجام دیتا ہوں۔” جس پانی پر ہریانہ کے کسانوں کا حق ہے وہ اب پاکستان میں نہیں بہے گا

تاہم ، پاکستانی وزیر خارجہ نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ بھارت نہ صرف اپنے پانی کے زیادہ سے زیادہ حصے کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ، بلکہ دریاؤں کو در حقیقت موڑنے کی سازش کررہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے الفاظ کو اس حقیقت کی ایک اور واضح مثال قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت ہندوستان کو ایک غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہے جس میں انسانی حقوق یا بین الاقوامی ذمہ داریوں کا کوئی لحاظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ آبی معاہدے کے تحت پاکستان کو تین مغربی دریاؤں پر “خصوصی حقوق” حاصل ہیں۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ

بھارت کی جانب سے ان دریاؤں کے بہاؤ کو موڑنے کی ہر کوشش کو جارحیت قرار دیا جائے گا اور پاکستان کو اس کا جواب دینے کا حق ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seven − one =

Contact Us