جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کی بہن حلب سے گرفتار

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اواد کو پیر کی رات کی جانے والی کارروائی میں شام کے شہر حلب سے گرفتار کیا گیا جو گزشتہ ماہ کی کارروائی کے بعد اب ترکی کے زیر کنٹرول ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کی گرفتاری داعش کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک اور ترک عہدیدارکے مطابق بغدادی کی بہن کو ایک ٹرالر سے پکڑا گیا جہاں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ سمیہ اواد سے داعش سے متعلق تحیققات کی جارہی ہیں۔

برطانوی ادارے نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ ابوبکرالبغدادی کے کئی بہن بھائی ہیں تاہم یہ بات واضح نہیں کہ ان میں سےاب بھی کوئی حیات ہے یا نہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ شام کے شمال مغرب میں امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران ابو بکرالبغدادی نے خودکش دھماکے سے خود کو ہلاک کر لیاتھا اورامریکی صدر ٹرمپ نے 27 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen − nine =

Contact Us