ڈیجیٹل اثاثوں کے ساتھ اصل مسئلہ یہ ہے کہ “تاریخی طور پر کرپٹو ماحولیاتی نظام میں بہت زیادہ تشہیر بازی کی گئی تھی ،” ریپل کے سی ای او بریڈ گارلنگ ہاؤس نے بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں زیادہ تر کرپٹو کرنسیز شاید بیکار ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا ، “اب یہاں 3000 سے زیادہ ڈیجیٹل اثاثے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر تجارت کرتے ہیں ،” انہوں نے مزید کہا کہ “کریپٹو کا 99 فیصد شاید صفر پر چلا جائے گا لیکن ایک فیصد ایسا بھی ہے جو حقیقی صارفین کے لئےکرنسی کا حقیقی مسئلہ حل کرنے پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے ۔ یہ بڑے پیمانے پر اپنی کوششوں میں کامیاب بھی ہے اور صورت حال کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ گارلنگ ہاؤس کے مطابق ، آئندہ دہائیوں میں اس میں ایک فیصد نمایاں اضافہ جاری رہے گا۔