ایک سابق چینی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں ، امریکہ اور چین کے مابین بڑھتی مسابقت ’مالی جنگ‘ میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔ اس خدشے کا اظہارروسی خبر رساں ادارے آر ٹی کے پروگرام کیزر رپورٹ میں تجارتی جنگ کے مالیاتی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکان پر تبادلہ خیال کے دواران شرکا کی طرف سے کیا گیا ہے ۔
اسٹیسی ہربرٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ قرض کی سلطنت ہے ، جو وقتی سہاروں کے ذریعے چل رہی ہے ۔
آرٹی کے میکس کیزر اس بات سے متفق ہیں ، کہ: “اس پونزی اسکیم کو جاری رکھنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ مارکیٹ میں مزید کھربوں ڈالر مالیت کے مشتقات حاصل کیے جائیں۔”لہٰذا ، پونزی اسکیم میں اضافہ ہوگا ،
انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ کا قرض 23 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 50-60 کھرب ڈالر ہو جائے گا۔ اورمجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے