جمعرات, جنوری 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

بحیرہ احمر میں سعودی اور جنوبی کوریا کے بحری جہازوں کے خلاف حوثی باغیوں کی کارروائی

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی اتحاد کے مطابق حوثی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ احمر میں کارروائی کر کے تین بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا۔

دوسری طرف حوثی باغیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ انھوں نے تین بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے، جن میں سے ایک سعودی عرب جبکہ باقی دو جہاز جنوبی کوریا کے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان کے دو جہازوں میں کشتی کھینچنے والی ٹگ بوٹ اور ایک ریت نکالنے والا ڈریجر شامل ہیں۔دونوں جہاز جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی تعمیراتی کمپنی ووجنگ ڈویلپمنٹ کی ملکیت ہیں۔ ان جہازوں پر عملے کے کُل 16 افراد سوار تھے جن میں سے دو کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے جبکہ باقی افراد کی شہریت واضح نہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ سعودی بحری جہاز پر کم سے کم 10 افراد موجود تھے۔ بیان کے مطابق جنوبی کوریا کے دونوں شہری محفوظ ہیں اور حکومت ان کی رہائی کے لیے تمام ممکن اقدامات لے رہی ہے۔

حوثی باغیوں کے سینیئر کمانڈر محمد علی الحوثی نے روئٹرز کو بتایا کہ ان کے اہلکاروں نے بحیرہ احمر میں ایک مشکوک بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔ ان کے مطابق یمنی کوسٹ گارڈ ابھی اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا یہ جہاز جنوبی کوریا کی ملکیت ہے یا سعودی عرب کی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 + fifteen =

Contact Us