Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ڈیموکریٹس کا پومپیو سے اسرائیلی بستیوں سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان ایک پٹیشن میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کریں گے کہ وہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو “قانونی طور پر جائز قرار دینے” کا فیصلہ واپس لے لیں۔

یاد رے کہ یہ پٹیشن چار روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایک پریس کانفرنس کے رد عمل کے طور پر سامنے آئی جس میں انھوں کہا تھا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو “بین الاقوامی قانون” کی مخالفت شمار نہیں کرتا۔پومپیو کے اس بیان کی بین الاقوامی سطح پر اور عرب دنیا کی جانب سے مذمت کی گئی۔

پٹیشن پر دستخط کرنے والوں نے کہا کہ پومپیو کا اعلان مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق امریکی پالیسی کی کھلی مخالفت ہے جو اب تک نظریاتی طور پر 1978 میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری قانونی رائے پر اعتماد کر رہی تھی۔ اس رائے میں یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ فلسطینی اراضی میں یہودی بستیوں کا قیام بین الاقوامی قانون کے ساتھ متصادم ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی شام تک اس پٹیشن پر 107 ارکان دستخط کر چکے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × one =

Contact Us