Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

یورپی یونین کے ایک تحقیقاتی ادارے نے سیکڑوں ایسی ویب سائٹس اور جعلی تنظیموں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جو یورپ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔

برسلز میں کام کرنے والی این جی او ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک 65 ملکوں میں 265 ویب سائٹس کے ذریعے پرانے اور غیر فعال یا جعلی ناموں کے اخبارات سے بے بنیاد خبریں پھیلاتی ہیں۔

ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جاملتا ہے جو کہ یورپ میں پاکستان مخالف پروگرام منعقد کر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلاتی ہیں۔

ای یو ڈس انفو لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر الافلیب نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جعلی میڈیا ہاؤسز کے جعلی این جی اوز کا ہونا پریشان کن ہے کیوں کہ یہ آن لائن اور گراس روٹ لیول پر انہیں اس مقصد کے لیے مدد فراہم کرتی ہیں اور یہی وہ جگہ ہے جہاں غلط معلومات موجود ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ ای یو ڈس انفو لیب نے اپنی تحقیقات کا آغاز ای پی ٹوڈے نامی ویب سائٹ سے کیا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ وہ برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کا آن لائن میگزین ہے۔ اکتوبر میں ڈس انفو لیب نے انکشاف کیا تھا کہ ای پی ٹوڈے ، رشیا ٹوڈے اور وائس آف امریکہ کے مواد کو دوبارہ شائع کرتا ہے۔محققین نے انگریزی ویب سائٹ کے بھی ایک بڑے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جو کہ بھارتی مفادات کے لیے لابنگ میں ملوث ہے۔ لیب نے ان ویب سائٹس کو “زومبی” سائٹس کا نام دیا کیونکہ ان میں سے بیشتر پرانے اور غیرفعال اخبارات کے نام سے جعلی مواد پھیلاتی تھیں۔

یہ ویب سائٹس اپنے نیٹ ورک کی ہی دوسری سائٹس پر موجود پاکستان مخالف رپورٹس اور کالم کو شائع کرتی تھیں جنہیں مذکورہ نیٹ ورک سے جڑی این جی اوز کے ملازمین لکھتے تھے۔انہی میں سے ایک ویب سائٹ دی ٹائمز آف جنیوا بھی ہے جو بڑی تعداد میں ویڈیو مواد شائع کرتی تھی اور بقیہ ویب سائٹس کی نسبت کافی پُرکشش اور نفیس لگتی تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × 4 =

Contact Us