Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

پانچ جنوری سلامتی کونسل کو کشمیر سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کی یاد دہانی کا دن

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کےعوام اوردنیا بھر میں موجود کشمیری پانچ جنوری کو اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس دن کی یاد میں دنیا بھر میں کشمیری ہر سال 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں۔

دوسری طرف بھارت مسلسل حیلہ سازیوں کے ذریعے نہ صرف کشمیریوں کے اس حق کودبائے ہوئے ہے بلکہ ظلم اور جبر کا بازار بھی گرم کیے ہوئے ہے۔آرٹیکل 370 کو ختم کرکے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو جائز حق ملنے اور جدوجہد آزادی کی کامیابی تک اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو 71 سال ہو گئے مگر افسوس کہ کشمیریوں کو اُن کا حق نہ مل سکا۔ مقبوضہ کشمیر میں بدترین مصائب اور ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، سلامتی کونسل کو چاہیے کہ اپنے وعدے پورے کرے اور کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − 4 =

Contact Us