Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایران میں یوکرین کے طیارے کو حادثہ یا تخریب کاری؟ نئی بحث چھڑ گئی

ایران میں تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آیا یا پھر تخریب کاری کی گئی اس حوالے سے مختلف بیانات سامنے آنے کے بعد نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

یادرہے کہ یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ایران میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں عملے کے 9 افراد سمیت 176 ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث آگ لگی جو حادثے کی وجہ بنی۔ بعد میں یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں سے انجن میں خرابی کا لفظ ہٹا دیا گیا۔

اس بیان کے بعد طیارے کو پیش آنے والے حادثے نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت اختیار کر لی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے طیارے کو حادثے کے بجائے تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یوکرین نے ایران کے لیے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔دوسری جانب ایران نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ علی عابدزادہ کا کہنا ہے ابھی طے نہیں کیا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کسے دیں گے لیکن طیارے کا بلیک باکس بوئنگ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2014 میں روس نواز باغیوں نے یوکرین میں ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 259 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  جدید اور مہلک روسی ہتھیاروں کی مدد کے بغیر طیارے کو گرانا ممکن نہیں تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen − twelve =

Contact Us