Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں غیر آئینی قرار دے دیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اور مواصلاتی پابندیوں کے خلاف درخواستوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی آزادی بنیادی حق ہے اور غیر معینہ مدت تک انٹرنیٹ کی معطلی ٹیلی کام قوانین کی خلاف ورزی ہے، من مانی کرتے ہوئے بنیادی اختیارات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔لہٰذا عدالت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کو اظہار رائے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی پر از نوسر جائزہ لینے کا حکم دیتی ہے ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بہت زیادہ تشدد دیکھا گیا ہے۔ سلامتی کے معاملے میں انسانی حقوق اور آزادیوں کو متوازن بنانے کی کوشش کی جائے ۔ بھارتی عدالت نے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 159واں روز ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے، پانچ ماہ سے کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × two =

Contact Us