Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دے دیا۔

امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا ہے اورامن کا نوبیل انعام کسی اور کو دے دیا گیا، اس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔ امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے نوبیل انعام نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا، ایک ملک کو بچایا اور پھر سنا کہ ملک کو بچانے کے لیے امن کااعزاز کسی اور ملک کے سربراہ کو دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں علم ہو کہ اصل حقدار کون ہے؟ میں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، بلکہ کئی جنگوں سے بچایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی جیوری نے نوبیل کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا ان کا اس سے کوئی تعلق بنتا تھا؟ بالکل، لیکن اسی طرح ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 − two =

Contact Us