Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

بالآ خربرطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ: ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

بالآخر برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہوگیا ۔ پورے برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ سکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن منائے گئےاورریلیاں نکالی گئیں جبکہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں حامی اور مخالف آمنے سامنے آگئے۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ بیلجیم میں برطانوی سفارتخانے سے یورپی یونین کا پرچم اتار دیا جبکہ برسلز میں یورپی پالیمنٹ کی بلڈنگ سے یونین جیک بھی ہٹا دیا گیا۔ بریگزٹ پرعمل سے کچھ گھنٹےپہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا جس کے بعد جاری بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بریگزٹ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو عوام کی خواہشات کے مطابق استعمال کرنے کا ہے، اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔

دوسری جانب بریگزٹ کے مخالفین نے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر احتجاجی مارچ کیا، بریگزٹ کے حامیوں نے جشن منانے کے لیے پارلیمنٹ سکوائر میں ایک ریلی نکالی۔ برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈے جشن کا نہیں سوچ بچار کا دن ہے۔ انہوں نے مستقبل کے حوالے سے اپنے خدشات کا بھی واضح اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے بریگزٹ پر اتفاق کیا، بریگزٹ ڈیل سے برطانوی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہوئی، برطانیہ سے مضبوط اور تعمیری تعلقات جاری رہیں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one + five =

Contact Us