Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس، سعودی عرب میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔روسی سرمایہ کاری بورڈ

روسی سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور روس کی سرمایہ کار کمپنیاں مشترکہ سرمایہ کاری کے معاملے پر بات چیت کر رہی ہیں۔ اورتوقع ہے کہ دونوں‌ ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

واضح رہے کہ روس اور سعودی سرمایہ کار کمپنیوں‌ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری پر مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف روس تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک’ کے ارکان کے ساتھ عالمی منڈی میں تیل کے مشترکہ منصوبوں اور دیگر سرمایہ کاری منصوبوں‌ پر مذاکرات اور معاہدے کر رہا ہے۔ سعودی عرب اوپیک کے رکن ملک کی حیثیت سے روس سمیت دوسرے ممالک کوبھی تیل کی پیداوار میں کمی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری پر قائل کرنے کے لیے کوشاں‌ ہے۔

روسی سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی سعودی سرمایہ کار کمپنیوں کے عہدیدار ماسکو کا دورہ کریں گے اورماسکو میں روس اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پر دوبارہ بات چیت ہوگی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 + eight =

Contact Us