Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں1800 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین 70 ہزار سے بھی زائد

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔

چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبائی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبائی سے ہے۔

ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ ہوبائی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے اتوار کے روز جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 40 امریکی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو علاج و معالجے تک جاپان میں ہی رہیں گے۔علاوہ ازیں تائیوان میں بھی حکومت نے کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

فلپائن کی وزارت خارجہ کے مطابق جاپانی شپ میں موجود مزید 27 فلپائنی شہریوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen + 20 =

Contact Us