Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کینیڈا نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے سیکیورٹی واپس لینے کا اعلان کر دیا

کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ شاہی خاندان سے الگ ہو کر کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے والے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کو مزید سیکیورٹی فراہم نہیں کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد سے کینیڈا میں مقیم ہیں جہاں انہیں نومبر 2019 سے کینیڈین پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈا کی عوامی تحفظ کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ چوںکہ ہیری اور میگھن اب شاہی خاندان کے سینئرافراد نہیں رہے لہٰذا وہ عوام کے فنڈز سے سیکیورٹی کے بھی حقدار نہیں ہیں۔

کینیڈین حکومت کے مطابق “شہزادے ہیری اور میگھن نے کینیڈا میں زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم انہیں تحفظ فراہم کریں تاہم اب ان کی حیثیت کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ہفتوں میں ان کو فراہم کی گئی سیکیورٹی ختم کردی جائے گی۔

جبکہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیان کے مطابق وہ ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ اور اپنے بڑوں کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے جو کہ ان کے لیے باعث فخر ہو گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen − 4 =

Contact Us