Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

پوپ فرانسیس کی طبیعت ناساز ،روم میں پادریوں سے طے شدہ ملاقات منسوخ

رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس علیل ہوگئے ہیں ۔ویٹی کن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تراسی سالہ پوپ کی طبیعت بدھ کو معمولی خراب ہوئی تھی۔وہ جمعرات کو اپنا معمول کا کام کریں گےاورویٹی کن میں واقع ہوٹل سانٹا مارٹا کے نزدیک ہی ٹھہریں گے جہاں اکثر ٹھہرا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی طبیعت ایسے وقت میں ناساز ہوئی ہے جب اٹلی میں بھی مہلک کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس سے ملک بھر میں چار سو سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

پوپ فرانسیس جمعرات کو روم میں سینٹ جان لیٹرن باسلیکا میں جانے والے تھے جہاں اطالوی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے پادریوں سے ان کی ملاقات طے تھی اور لینٹ میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنا تھی۔پوپ فرانسیس روم کے بشپ بھی ہیں لیکن انھوں نے روزمرہ کے مذہبی اعمال کی ادائیگی کے لیے اپنے ایلچی مقرر کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے تراسی سالہ پوپ کی صحت اچھی بتائی جاتی ہے۔البتہ نوجوانی میں نظام تنفس کی ایک بیماری کے باعث ان کے پھیپھڑے کا ایک حصہ ضائع ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ عرق النساء کے درد کا بھی شکار ہیں جس کی وجہ سے انھیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − 18 =

Contact Us