Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مائیکل بلومبرگ حریف امیدوار جوبائیڈن کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبردار

امریکہ کے میڈیا ٹائیکون مائیکل بلومبرگ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انھوں نے سپر منگل کے موقع پر ووٹروں کی جانب سے بے رُخی ملاحظہ کرنے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جو بائیڈن اس وقت صدارتی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی پرائمری دوڑ میں نمایاں ہیں۔ اس سے پہلے وہ نامزدگی کی اس دوڑ میں مائیکل بلومبرگ سے بھی پیچھے تھے۔

مائیکل بلومبرگ نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ تین ماہ قبل ، میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی نیّت سے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک ہواتھا۔آج میں اسی بنا پر اس دوڑ سے دستبردار ہورہا ہوں کیونکہ مجھ پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ اگر میں اس دوڑ میں شامل رہتا ہوں تو اس مقصد کا حصول زیادہ مشکل ہوجائے گا یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست سے دوچار کرنا مشکل ہو سکتا ہے ۔‘‘

یاد رہے کہ نیویارک کے سابق ارب پتی میئرنے صدارتی انتخاب کی اس ابتدائی دوڑ پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے ہیں لیکن وہ سپر ٹیوز ڈے کو امریکہ کی چودہ ریاستوں میں سے کسی ایک میں بھی نامزدگی برائے صدارتی امیدارحاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔گذشتہ کل کا دن ڈیمو کریٹک پارٹی کے پرائمری سیزن میں بڑی اہیمت کا حامل تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × four =

Contact Us