Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی قرنطینہ میں ۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے احتیاطی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میرکل کی ایک ایسے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اب کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ کے مطابق اتوار کو پریس کانفرنس کے فوری بعد چانسلر کو جب یہ بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین تجویز کی تھی اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ۔ پینسٹھ سالہ انجیلا میرکل نے اس پریس کانفرنس میں جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے تناظر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

زائبرٹ نے مزید بتایا کہ گزشتہ جمعے کو احتیاطی تدبیر کے طور پر انجیلا میرکل کو ایک ویکسین دی گئی تھی۔ ان کے بقول اگلے چند دنوں کے دوران میرکل کے باقاعدگی سے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور فی الحال وہ اپنے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

یاد رہے کہ اس پریس کانفرنس میں جرمن چانسلر نے ان جرمن شہریوں کی تعریف کی تھی، جو اپنے سماجی رابطوں کو محدود کرنے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی حکومتی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ ضروری ہے کہ عام شہری ایک دوسرے سے کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں

میرکل نے اس پریس کانفرنس اپنے خطاب میں کہا تھا کہ”ایک خاص فاصلے کے ساتھ انفیکشن کے خطرے کو تقریباً ختم کیا جا سکتا ہے۔اس سے بہت فرق پڑتا ہے کہ آپ کسی سے نصف میٹر کے فاصلے پر ہیں یا ڈیڑھ میٹرکے فاصلے پر۔” اس بیان کے چند لمحوں بعد ہی میرکل کو یہ بتایا گیا کہ ان کے ڈاکٹر کا کووڈ انیس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس تازہ پیش رفت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عالمی رہنما بھی کس طرح اس انفیکشن کے خطرے میں گھرے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے جان ہاپکنز انسٹیٹیوٹ کے مطابق اتوار کی رات گئے تک جرمنی میں کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی تعداد چوبیس ہزار کے لگ بھگ ہو چکی تھی جبکہ جرمنی میں اب تک تقریباً اسی افراد اس مرض کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 × 3 =

Contact Us