Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ٹرمپ نے کورونا پر وارننگ کواہمیت نہیں دی، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انٹیلی جنس نے جنوری میں خبردار کر دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے جس کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ضروری ہیں لیکن صدر نے کورونا پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی، اگر وہ پیشگی اقدامات کر لیتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جا سکتا تھا۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق وقت پر ایکشن نہ لینے پر سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں پتا چل چکا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کر رہا ہے، پھر بھی صدر ٹرمپ نے مارکیٹ میں خوف پھیلنے کے ڈر سے کوئی ایکشن نہیں لیا اوراس طرح تیاریوں کے لیے دستیاب کئی ہفتے ضائع کر دیئے جو اب واپس نہیں آ سکتے۔

واضح رہے کہ امریکا میں بھی کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 46 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں جس کے مجموعی اموات کی تعداد 348 جب کہ متاثرین کی تعداد 26 ہزار 859 ہو گئی ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eight − six =

Contact Us