Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کرونا کی وجہ سے چین پر ہرجانہ عائد کرنے جا رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چین پر کرونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عاید کرنے پرغور کر رہےہیں۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ‘کوویڈ ۔19’ کے شکار ہونےوالے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ بہ تدریج معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ انہوں نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی خراب کار کردگی کے نتیجے میں پوری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیےکی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کئی گنا زیادہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے امریکہ میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے پروگرام کے طریقہ کار کی جان کاری کے لیے رابطے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لاکھوں لوگوں کو ذاتی حفاظت کےلیے سازوسامان مہیا کیے ہیں۔ ہم کرونا کے حوالےسے حقیقی اعدادو شمار فراہم کرتے ہیں لیکن دوسرے ممالک ایسا نہیں کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سال کے دوران معیشت میں بہتری آئے گی۔ آئندہ سال بہت اچھا ہوگا۔ امریکہ دنیا کی بہترین معیشت کا حامل ہے لیکن وبائی مرض نے اس کو متاثر کیا ہے۔

اس موقعے پر کرائسز سیل نے بتایا کہ امریکہ میں روزانہ 50 ہزار افراد کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور ہم یومیہ ایک لاکھ افراد کا معائنہ کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ادھر پوری دنیا میں قیامت بر پا کرنے والے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ملین کی حد عبور کرگئی ہے۔ متاثرین کا 80 فی صد امریکہ اور یورپ کے ممالک ہیں۔

اے ایف کے مطابق سوموار کے روز کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 3 ہزار 344ہوگئی ہے۔ ان میں سے 2 لاکھ 9 ہزار 399 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یورپ میں 13 لاکھ 93 ہزار 779 افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 26 ہزار 233 ہلاک ہوگئے۔ امریکا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 55 ہزار 537 ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen − 6 =

Contact Us