Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

شام میں اسرائیلی میزائل حملے، 3 شہری جاں بحق

شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صہیونی فورسز نے دمشق کے مٖضافات میں دو قصبوں پر میزائل داغے، جہاں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔شامی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد صیہونی میزائل تباہ کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دمشق کے فضائی حدود کے اطراف میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی میزائلوں کو زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔شام کے سرکاری ٹی وی کے اعلان کے مطابق صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے دمشق پر میزائل فائر کرنے کے لئے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا تھا۔

صیہونی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر میزائل فائر کئے جن میں تین عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

گذشتہ منگل کو شام کے تاریخ شہر پالمیرا پر بھی صیہونی جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا جسے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا جارح طیاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five × 2 =

Contact Us