Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

القدس اشریف کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر حملہ کر دیا۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق القدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس کے 10 آفیسروں اور 50 سے زائد فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری کے گھر کا محاصرہ کیا اور ان پر حملہ کر دیا۔ 

شیخ عکرمه صبری نے مسجد الاقصی میں یہودی بستیوں کے مکینوں کے غیر قانونی داخلے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرمسجد الاقصی کے ایک بھی دروازے کو یہودی بستیوں کے مکینوں کے لئے کھول دیا گیا تو پھر مسجد الاقصی کے تمام دروازے ہزاروں فلسطینی نمازیوں کےلئے کھولنے ہوں گے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شیخ عکرمه صبری کے بیان پرانھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بار پھر فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز پڑھنے کی دعوت دی گئی تو پھر وہ کبھی بھی مسجد الاقصی کو دیکھ نہیں سکیں گے۔

صیہونی حکومت مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہی ہے اور اس کو مٹانے کے درپے ہے ۔پچھلے کئی مہینے سے صیہونی انتہا پسند عناصر بیت المقدس کے اسلامی اورعیسائی تشخص کو مٹانے اور شہر کو صیہونی شکل دینے کی غرض سے مسلسل مسجد الاقصی پر حملے کر رہے ہیں ۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

13 + eleven =

Contact Us