Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

“پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

لداخ میں چینی فوج نے بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے کئی بھارتی فوجیوں کو قید کر لیا جس پر بھارتی فوج کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، اب ایک حقیقی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی فوج اقرار کر رہی ہے کہ ہم چین سے نہیں لڑ سکتے۔ بھارتی فوج بینر لے کے کھڑی ہے اورچینیوں سے درخواست کر رہی ہے کہ پیاری چینی فوج ! آپ ہمارے علاقے میں ہیں براہ مہربانی لداخ سے واپس چلے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے، متعدد فوجی گرفتارکر لیے ، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ۔اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے میں مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاگ کرجان بچائی ہے ۔ لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بڑھکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے۔ بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

واضح رہے کہ چینی اور بھارتی افواج کے درمیان لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے,چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تھا اور بھارتی فوجیوں کو بھی گرفتار کر لیا تھا اب بھارتی فوج نے چینی فوج کے ترلے میتیں شروع کر دیئے ہیں کہ خدا کے لئے واپس چلے جاؤ

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے گالوان میں ایک سڑک اور پل کی تعمیر شروع کی جس پر چین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا،5 اور 9 مئی کو بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دست بدست جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں طرف سے اسلحہ کی بجائے مکوں اور آہنی سلاخوں کا استعمال کیا گیا تھا جس میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چینی منصوبے سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے سخت خطرہ ہے اور بھارت اور امریکہ اس کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں بھارت کی موجودہ چھیڑ چھاڑ بھی اس کا حصہ ہے جس پر چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچا دیئے ہیں ۔ چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک ایل اے سی سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × 3 =

Contact Us