Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

پاک روسی وزراۓ خارجہ کا رابطہ،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان اور روس نے علاقائی تناظر میں دو طرفہ ایجنڈے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

روس کے وزیرِخارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ٹیلیفونی رابطے میں وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر جہتی شراکت کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیرِ خارجہ نے روسی ہم منصب کو وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ترقی پذیر ملکوں کے لیۓ قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے عالمی اقدام کے بارے میں اپیل سے آگاہ کیا جس پر روسی ہم منصب نے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے دوہرے لاک ڈاؤن ، پرتشدد فوجی کاروائیوں اور مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازشوں پہ گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

دونوں وزراۓ خارجہ نے کرونا وائرس کی عالمی وبا ، علاقائی امور اور کثیر جہتی امور پر دو طرفہ تعاون میں اضافے کے پہلوؤں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہؑ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال پرروسی ہم منصب کے ساتھ باہمی تبادلہؑ خیال کرتے ہوۓ شاہ محمود قریشی نے امریکہ طالبان امن معاہدے کے لئے پاکستان کے مثبت کردار پر زور دیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 + 8 =

Contact Us