Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

میکسیکو میں زلزلے کی تباہ کاری

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور۳۰  زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف کے باعث گھروں سے نکل گئے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ آکسا اور میکسیکو سٹی میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  اوسیکا کا بحرالکاہل تھا۔

دوسری جانب زلزلے کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی میکسیکو میں 2017 میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 + 17 =

Contact Us