پاک روسی وزراۓ خارجہ کا رابطہ،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان اور روس نے علاقائی تناظر میں دو طرفہ ایجنڈے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔
روس کے وزیرِخارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ٹیلیفونی رابطے میں وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر جہتی شراکت کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیرِ خارجہ نے روسی ہم منصب کو وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ترقی پذیر ملکوں کے لیۓ قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے عالمی اقدام کے بارے میں اپیل سے آگاہ کیا جس پر روسی ہم منصب نے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے دوہرے لاک ڈاؤن ، پرتشدد فوجی کاروائیوں اور مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازشوں پہ گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔
دونوں وزراۓ خارجہ نے کرونا وائرس کی عالمی وبا ، علاقائی امور اور کثیر جہتی امور پر دو طرفہ تعاون ...