جمعرات, October 1 Live
Shadow

سشانت سنگھ راجپوت کی موت، سلمان خان اور کرن جوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ

سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا مقدمہ سلمان خان اور کرن جوہر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے نے بالی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔ بھارتی اداکار کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن بتائی گئی۔ اداکار کی زندگی سے اخز کردہ معلومات کے مطابق اسے اپنے فلمی کیریئر میں شدید لابنگ کا سامنا کرنا پڑا جو کہ پہلے اسکا ڈپریشن اور پھر اسکی موت کی وجہ بنی

سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت 8افراد اداکار کی خودکشی کے ذمہ دار قرار دیۓ گئے۔ ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کی ان بڑی شخصیات کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا مقدمہ درج کرایا۔ مقدمہ دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت درج کر لیا گیا ہے

مقدمہ درج کروانے والے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ سشانت سنگھ کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اسے قتل قرار دیا جائے۔ وکیل نے کہا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی کچھ فلمیں ریلیز نہیں کی گئیں جب کہ انہیں 7 فلموں سے بھی زبردستی باہر نکالا گیا اور انکے لیے ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس کا دباؤ لے کر انہوں نے خودکشی کرنے کو ہی واحد حل سمجھتے ہوئے اپنی جان لے لی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں