میکسیکو میں زلزلے کی تباہ کاری
میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور۳۰ زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف کے باعث گھروں سے نکل گئے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ آکسا اور میکسیکو سٹی میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرالکاہل تھا۔
دوسری جانب زلزلے کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں...