Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

حکومت پاکستان نے ہندوستانی ہیکروں کے گروہ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور تنبیہ جاری کرتے ہوئے سرکاری عملے کو تنبیہ کی ہے کہ ہندوستانی ہیکر گروہ واٹس ایپ کے ذریعے حساس سرکاری معلومات چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ممکنہ طور پر مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف سائبر محاذ بھی متحرک کر دیا ہے۔ جس میں حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوششیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ جس پر حکومت نے سرکاری دفاتر میں عملے کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو نشانہ بنانے اور مخصوص سافٹ وئیروں کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔

ہندوستانی ہیکر گروہ سوشل میڈیا خصوصاً وٹس ایپ کے ذریعے موبائل وغیرہ تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ گروہ، افسران کے کھاتے اور ان کے منتر (پاس ورڈ) اور مختلف اپلیکیشنوں کے بیک اپ کو چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکومتی تنبیہ نامے میں سرکاری افسران سےسوشل میڈیا پر دوہری تصدیق کے نظام کو اپنانے کی سفارش کی گئی ہے، اور کسی مشکوک ای میل کے ساتھ منسلک مائکروسافٹ ورڈ فائل کو کھولنے سے اجتناب کا بھی کہا گیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen + eighteen =

Contact Us