ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری
حکومت پاکستان نے ہندوستانی ہیکروں کے گروہ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور تنبیہ جاری کرتے ہوئے سرکاری عملے کو تنبیہ کی ہے کہ ہندوستانی ہیکر گروہ واٹس ایپ کے ذریعے حساس سرکاری معلومات چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ممکنہ طور پر مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف سائبر محاذ بھی متحرک کر دیا ہے۔ جس میں حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوششیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ جس پر حکومت نے سرکاری دفاتر میں عملے کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو نشانہ بنانے اور مخصوص سافٹ وئیروں کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔
ہندوستانی ہیکر گروہ سوشل میڈیا خصوصاً وٹس ایپ کے ذریعے موبائل وغیرہ تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ گروہ، افسران کے کھاتے اور ان کے منتر (پاس ورڈ) اور مختلف اپلیکیشنوں کے بیک اپ کو چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حکومتی تنبیہ نامے میں سرکاری افسران سےسوشل میڈیا پر ...