طبی ماہرین صحت نے مختلف ممالک میں تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ آلودگی میں معمولی کمی سے بھی دل کے مرض سے متعلق خدشات میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 سے 70 برس کی عمر کے 1 لاکھ 57 ہزار شرکاء پر تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ آلودگی میں دس مائیکرو گرام فی مربع میٹر کا اضافہ بھی دل کے تکلیف کے واقعات میں 5 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔
محققین کے مطابق پی ایم دو اعشاریہ پانچ آلودگی دو اعشاریہ پانچ مائیکرون حجم کے ذرات کے باعث پیدا ہوتی ہے ۔ ان ذرات کا حجم اتنا معمولی ہوتا ہے کہ یہ با آسانی سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوجاتے ہیں، جہاں مستقل سوزش کا باعث بن کر یہ دل کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین آلودگی کو خاموش قاتل بھی قرار دے رہے ہیں، اور عوامی سطح پر آگاہی اور اقدامات کے لیے تجاویز پیش کرتے ہیں۔