مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسند نوجوانوں کے ساتھ جاری جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بارہ مولا میں ہندوستانی فوجیوں کے ایک گاؤں پر حملے میں نوجوانوں نے تین 3 فوجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ متعدد فوجی اس میں زخمی ہوئے۔ اور آج زخمیوں میں سے دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا تھا۔ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
جبکہ کارروائی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوئے ہیں۔