Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کابل راکٹ حملوں میں 24 زخمی، یوم آزادی کی تقریبات جاری

فغانستان کے یوم آزادی پر دارالحکومت کے حساس اور سفارتی علاقے میں نامعلوم مقام سے 14 راکٹ برسائے گئے ہیں جس سے پورا علاقہ لرز اُٹھا ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری تھیں اور کابل میں صدر اشرف غنی کو بھی سرکاری تقریب  سے خطاب کرنا تھا تاہم سفارتی علاقے پر راکٹ حملے کے بعد ضروری اقدامات کے بعد تمام تقریبات کو جاری رکھا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق راکٹ حملے اتنے شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اُٹھا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جس سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ راکٹ حملے کا ہدف نامعلوم ہے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 24 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

کسی گروہ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ علاقے میں گھومنے والی دو مشکوک گاڑیوں سے کیے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

13 − seven =

Contact Us