ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول کی تاریخی حیثیت کے حامل ہزار سال پرانے کاریہ کلیسے کوعجائب گھر سے دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کاریہ کلیسا 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو عجائب گھر بنا دیا گیا، تاہم اب دوبارہ اس عجائب گھر کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے آیا صوفیہ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کوبھی بطور مسجد بحالی کا حکم نومبر 2019 میں دیا تھا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ بازنطینی دور کے چرچ میں پہلی نماز کب ادا کی جائیگی تاہم مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔