Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کورونا: سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55٪ کمی

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ادارۂ شمایارت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں سال جون کے دوران سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55 فی صد کمی ہوئی جو کہ اس کی آمدن میں 8.7 ارب ڈالر کی کمی کے برابر بنتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سے سعودیہ کی تیل کی مجموعی برآمدات میں کچھ بہتری آئی ہے اور ایک ماہ کے دوران ان میں 19اعشاریہ ایک فی صد کا ضافہ ہوا ہے جو کہ 1.86 ارب ڈالر کے مساوی بنتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت میں آںے والے سست روی کو صدی کے بدترین معاشی بحران کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔ اسی کے باعث دنیا میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی اور جن ممالک کی برآمدات کا زیادہ انحصار تیل پر تھا انہیں بہت بڑا دھچکا بھی لگا ہے۔

سعودی آرامکو تیل کی پیداوار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے تاہم اسے انتہائی سستے نرخوں پر تیل کی فروخت کے بارے میں حکمت عملی متعین کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سعودی عرب کی سال بہ سال تیل کی برآمدات میں 12 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

14 + twenty =

Contact Us